Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • عالمی اولمپک کمیٹی پر روسی صدر کی کڑی نکتہ چینی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں سے ان کے ملک کی بے دخلی ناقابل تصور ہے۔

 بعض روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپک سے محروم کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدرولادی میر پوتن نے کہا کہ عالمی اولمپک کمیٹی کی درخواست ناقابل تصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی کھلاڑیوں کا معاملہ قانونی دائرے  سے  باہر نکل کر ناقابل تصور شکل اختیار کرگیا ہے۔ صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ روسی کھلاڑیوں کے بغیراولمپک کھیلوں اور دیگر کھلاڑیوں کی فتح کی اہمیت کم ہوجائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی اولمپک کمیٹی نے تقریبا سو روسی کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے الزام میں ریو اولمپک دوہزار سولہ میں شرکت سے محروم کردیا ہے۔

ٹیگس