Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران میں قرآنی علوم کی سرگرمیوں میں روز افزوں اضافہ

ایران کی وزارت ثفاقت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران قرآنی تعلیمات کے مزید ایک ہزار مکاتب اور مدارس کے لئے اجازت نامے جاری کئے ہیں۔

ایران کے وزیرثقافت و ہدایت اسلامی علی جنتی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزارت ثقافت میں ایک شعبہ قرآن و عترت کے نام سے کھولا گیا ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہاہے - اس درمیان وزارت ثقافت و ہدایت اسلامی کے شعبہ قرآن و عترت کے سربراہ حجت الاسلام حشمتی نے کہاہے کہ ملک میں قرآنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے پچھلے تین برسوں کے دوران مزید ایک ہزار مکاتب اور مدارس کے لئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں -

انہوں نے کہا کہ ملک میں خادمان قرآن کے نام سے بھی ایک بہت بڑی انجمن کام کر رہی ہے جو قرآنی سرگرمیوں سےمتعلق امورانجام دیتی ہے انہوں نے کہا یہ انجمن پوری طرح عوامی ہے اور اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ ایران میں قرآن کی تعلیمات کی جانب بچوں کا رجحان تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملک میں حافظان قرآن تیار ہو رہے ہیں۔

ٹیگس