پیرا اولمپکس میں کاروان منیٰ کا چوتھے گولڈ میڈل پر قبضہ
Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
ایران کا ریکرو تیرانداز، ریو دوہزار سولہ اولمپیکس مقابلوں کے فائنل میچ میں اپنے تھائی حریف پر برتری حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
ایران کی ریکرو ٹیم کے کھلاڑی غلام رضا رحیمی نے منگل کو ریکرو پیرا اولمپیکس دوہزار سولہ کے مقابلوں کے فائنل میں تھائیلنڈ کے ریکرو تیر انداز کا مقابلہ کیا اور تین سات سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن بن گئے-
اس سے قبل ایران کے ایک دوسرے تیرانداز ابراہیم رنجبر نے رینکینگ راؤنڈ میں برازیلی کھلاڑی کا مقابلہ کیا تھا اور ایک سات سے جیت درج کی تھی-
ریو پیرا اولمپیکس میں ایرانی کھلاڑیوں کے کارواں نے شہیدان منیٰ کے نام سے شرکت کی ہے اور اب تک چار گولڈ میڈل، پانچ سیلور اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے-