ایران کی جونیئر فٹ بال ٹیم نے دو ہزار سترہ کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Oct ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر فٹ بال ٹیم نے ایشین چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی مضبوط ٹیم کو ہرا کر جنوبی کوریا میں ہونے والے دو ہزار سترہ کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور ازبکستان کی جونیئر ٹیموں کے درمیان ایشین چیمپیئن کا کوارٹر فائنل بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلا گیا جس میں ایران کی ٹیم صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ دو ہزار سترہ میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
ایشیا کی چار ٹیموں ایران، ویتنام، جاپان اور سعودی عرب نے دو ہزار سترہ کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔