ایشیائی فٹبال لیگ میں ایران سر فہرست
ایران کی دو ٹیمیں استقلال تہران اور استقلال خوزستان، سعودی عرب کی التعاون اور متحدہ عرب امارات کی الجزیرہ ٹیموں کو شکست دے کر ایشیائی لیگ میں گروپ اے اور بی میں پہلے نمبر آگئی ہیں۔
ایران کی استقلال تہران ٹیم ، پیر کی رات، ایشیائی لیگ کے سیکنڈ ویک میں مسقط کے سلطان قابوس اسٹڈیم میں سعودی عرب کی التعاون ٹیم کے مقابلے میں اتری اور صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح اپنے نام کر لی۔
اس کامیابی کے بعد ایران کی ٹیم، تین پوائنٹ کے ساتھ، ایشیائی لیگ کی درجہ بندی کے گروپ اے میں پہلے نمبر آگئی ہے۔ گروپ اے میں، ایران کی استقلال تہران، سعودی عرب کی تعاون، متحدہ عرب امارات کی الاھلی اور ازبکستان کی لوکو موٹیو شامل ہیں اور چاروں کے پوائنٹ مساوی ہیں۔
ایشیائی لیگ میں شامل ایران کی ایک اور ٹیم استقلال خوزستان، متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم الجزیرہ کو ایک صفر سے ہرا کر، چھے پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر آگئی۔
ایران کی ٹیم کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔
اس گروپ میں، ایران کی استقلال خوزستان، قطر کی لخویا، سعودی عرب کی الفتح اور متحدہ عرب امارات کی الجزیرہ ٹیم شامل ہے۔