ایشیائی فٹبال لیگ میں ایران کی ایک اور کامیابی
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
ایشیائی فٹبال لیگ میں شریک ایران کی پرسپولیس فٹبال ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی الوحدہ ٹیم کو تین دو سے ہرا دیا۔
ابوظہبی کے آل نہیان اسٹیڈیم میں منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں ایران کی پرسپولیس ٹیم، اسّی ویں منٹ تک میزبان الوحدہ سے پیچھے تھی تاہم آخری دس منٹ میں تین دو سے میچ جیت لیا۔
اس جیت کے بعد ایران کی پرسپولیس ٹیم نے چار پوائنٹ حاصل کر لیے۔
اس سے قبل ایران کی استقلال تہران اور استقلال خوزستان، ایشیائی لیگ کے مقابلوں میں سعودی عرب کی التعاون اور متحدہ عرب امارات کی الجزیرہ جیسی ٹیموں کو ہرا کر اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی تھیں۔
ایران کی استقلال تہران، تین پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں جبکہ استقلال خوزستان چھے پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں سر فہرست ہیں۔