Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ویٹ لیفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کے سونے کے دو تمغے

ویٹ لیفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران نے سونے کے دو تمغے حاصل کیے ہیں۔

ایران کی جانب سے حسین غزالیان اور علی مکوندی نے فجر کپ عالمی ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں سونے کے دو تمغے اپنے نام کر لیے۔ ایران کے عباس زندی اور عارف خاکی نے بالترتیب کانسی اور چاندے کے تمغے حاصل کیے۔جمعے کے روز فجرکپ عالمی ویٹ لیفٹنگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن، ایران کے حسن گل پرور ، یعقوب پشوتنی اور مصطفی زارعی نے بھی سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔ ان مقابلوں میں دنیا کے دس ملکوں کے ستانوے کھلاڑی شریک تھے۔فجر کپ عالمی ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں، ایران کے علاوہ، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، اٹلی، رومانیہ، صربیہ، تھالینڈ، افغانستان، اردن، کیمرون، اور امریکہ کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس