Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  •   تیر کمان کے ایشیا کپ میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابی

تھائی لینڈ میں جاری تیرکمان کمپاؤنڈ ایشیا کپ کے تیسرے روز مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں ایران کے دو کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے۔

تھائی لینڈ میں جاری ان مقابلوں میں مردوں میں ایران کے اسماعیل عبادی اور خواتین میں ایران کی پریسا براتجی، فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

فائنل میچ، کل جمعے کو کھیلا جائے گا جس میں سونا کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے ایرانی کھلاڑیوں کا مقابلہ ملائیشیا اور فلپائن کے کھلاڑیوں سے ہو گا۔

پہلے سے تیسرا مقام حاصل کرنے والے کھلاڑی، پولینڈ میں ہونے والی عالمی کپ میں حصہ لے سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ریکرو اور کمپاؤنڈ کے شعبوں میں دنیا کے ستّائس ملکوں کے دو سو ستّر کھلاڑیوں کی شرکت سے تھائی لینڈ میں جاری ایشیا کپ کے یہ مقابلے، جو اکّیس مارچ کو شروع ہوئے ہیں، ستّائیس مارچ تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس