Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • تیراندازی کے مقابلے میں ایران کو سونے کے دو  تمغے حاصل

ایران کے تیراندازی کے کھلاڑیوں نے ایشین کپ میں سونے کے دو تمغے حاصل کئے ہیں۔

ایران کے کھلاڑی اسماعیل عبادی اور خاتون کھلاڑی پریسا براتچی نے تھائی لینڈ میں جاری تیراندازی کے ایشیائی مقابلوں کے دوران انفرادی مقابلے میں اپنے حریفوں کوشکست دے کر سونے کے تمغے حاصل کر لئے-

مردوں کے فائنل مقابلے میں ایران کے اسما‏عیل عبادی نے ملیشیا کے اپنے طاقتور حریف کو ایک سو چھیالیس پوائنٹ کے مقابلے میں ایک سو سینتالیس پوائنٹ سے شکست دی جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلے کے فائنل میں ایران کی پریسا براتچی نے فلپائن کی کھلاڑی کو ایک سو اکتالیس کے مقابلے میں ایک سو چھیالیس پوائنٹ لے کر شکست دی- ان دونوں کھلاڑیوں نے جمعرات کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی پولینڈ میں آئندہ ہونے والے عالمی کپ میں بھی کھیلنے کے لئے اپنی جگہ بنالی ہے۔

ٹیگس