Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ویٹ لیفٹنگ مقابلوں میں ایران کی کامیابی

تھائی لینڈ میں نوجوانوں کے ویٹ لیفٹنگ کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایران کے ویٹ لیفٹر کیانوش رستمی کو دو ہزار سولہ کے بہترین ویٹ لیفٹر کی حیثیت سے انعام سے نوازا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں دو ہزار سولہ کے ریو اولمپیک میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ایران کے مشہور ویٹ لیفٹر کیانوش رسمتمی کو عالمی فیڈریشن کی جانب سے دو ہزار سولہ کا بہترین ویٹ لیفٹر قرار دیا گیا۔

انھوں نے برازیل میں ریو اولمپیک کے مقابلوں میں تین سو چھیانوے کلو گرام وزن کے مقابلوں میں اولمپیک چیمپیئن کا خطاب حاصل کرنے کے علاوہ ایک کلو وزن کا اضافہ کر کے خود اپنا ریکارڈ بھی مزید بہتر بنایا۔

اس سے قبل دو ہزار بارہ میں بہداد سلیمی کو بھی سال کا بہترین ویٹ لیفٹر قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگس