Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • فٹبال ٹیم کے راستے میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں : جرمن پولیس

جرمنی کی پولیس نے کہا ہے کہ برسیا ڈرٹمنڈ فٹبال ٹیم کے راستے میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

برسیا ڈرٹمنڈ فٹبال ٹیم کے راستے میں دھماکے کے باعث منگل کو فرانس کی موناکو ٹیم کے ساتھ ہونے والے فٹبال مقابلے ملتوی ہو گئے تھے-

جرمن پولیس، جائے حادثہ سے ملنے والے ایک مشکوک خط کی بنیاد پر اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے- ڈرٹمنڈ کے پولیس سربراہ گریگور لانگہ نے اعلان کیا ہے کہ برسیا ڈرٹمنڈ فٹبال ٹیم کی بس کے راستے میں ہونے والے دھماکے کے بعد، چھان بین کے دوران اس ہوٹل سے کہ جہاں یہ ٹیم رہائش پذیر تھی، ایک ایسی چیز ملی تھی کہ جسے دھماکے میں استعمال کیا گیا تھا-

 ڈرٹمنڈ کے اٹارنی جنرل سنڈرا لوکہ نے بھی کہا ہے کہ دھماکے کے مقام کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے اور جس شخص نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اسی نے وہ لکھا ہے کہ جس کی سچائی کی چھان بین کی جا رہی ہے-

جرمنی کی برسیا ڈرٹمنڈ فٹبال ٹیم کے راستے میں ہونے والے تین دھماکوں میں اس ٹیم کا کھلاڑی مارک بارٹا زخمی ہو گیا ہے-

جرمنی کی برسیا ڈرٹمنڈ فٹبال ٹیم اور فرانس کی موناکو ٹیموں کے درمیان منگل کو فٹبال مقابلہ ہونا تھا جو دھماکے کے باعث بدھ تک کے لئے منسوخ ہو گیا-

جرمنی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کھیل کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں- 

 

ٹیگس