Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے اڈلٹ ویٹ لفٹرز عالمی چمپیئن

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اڈلٹ ویٹ لفٹنگ ٹیم امریکہ میں منعقدہ ورلڈ اڈلٹ چیمپیئن شپ مقابلوں میں 509 پوانٹس کے ساتھ پہلی بار دنیا میں چیمپیئن بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی ریاست 'لاس اینجلس' میں 27 نومبر سے 5 دسمبر تک 2017 ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کی قومی ٹیم 509 پوانٹس کے ساتھ عالمی چیمپیئن بن گئی.

ان مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹر سہراب مرادی نے 94 کلوگرام کی کیٹیگری میں تین طلائی تمغے، کیانوش رستمی نے ایک چاندی، سید ایوب موسی نے دو کانسی کے تمغے، علی ہاشمی نے طلائی اور کانسی کا ایک تمغہ، بہداد سلیمی نے دو چاندی کے تمغے اور سعید علی حسینی نے دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

علی میری اور علی رضا سلیمانی نے بھی 85 اور 105 کلوگرام کے زمرے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی.

واضح رہے کہ ایران کی اڈلٹ ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 2011 اور 2013 کے دوران فرانس اور ہنگری میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں تیسری اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی.

 

ٹیگس