ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن
ایرانی قومی ٹیم نےتہران میں آٹھویں ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی
تفصیلات کے مطابق، دارالحکومت تہران میں آٹھویں ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں میں قازقستان کی ٹیم نے پہلی پوزشین اورایران کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں حسن تفتیان، امیر مرادی، حسین کیہانی، علی ثمری اور سپیدہ توکلی نے پانچ سونے کے تمغے جیت لئے.
دوسرے ایرانی کھلاڑیوں پژمان یارولی، محمد بنی آدم، میلاد میری، کیوان قنبرزادہ، سپیدہ توکلی، الناز کمپانی، مہسا میرزا طبیبی اور مریم نوروزی نے چاندی کے تمغے اپنے نام کئے جبکہ ایرانی کھلاڑیوں علی محبی، علی فہیمی، وحید صدیق، ہمایون ہمتی، فرزانہ فصیحی، سارا ندافی، سارا کریمی، نیلوفر فشخورانی اور ثنا دادرس نے کانسی کے9 تمغے حاصل کئے.
ان مقابلوں میں قازقستان کی ٹیم نے سات طلائی، چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزشین اور قطر کی قومی ٹیم نےچار سونے، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ یہ مقابلے یکم فروری سے 3 فروری تک دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئے جس میں320 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے.