Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • ہم سب فاتح اور کامیاب ہیں : ہیڈ کوچ ایرانی ٹیم

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ نے ورلڈکپ کا دوسرا میچ اسپین کے ساتھ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال غیرمتوقع لمحات سے بھرپورکھیل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کارلوس قیروز نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اسپین جیسی پیشہ ور اور اچھی ٹیم کے خلاف کھیلنے جارہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم سب فاتح اور کامیاب ہیں کیونکہ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینا، فٹبال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک منفرد موقع ہوتا ہے.

ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کامیابی کے مقصد سے روس میں 2018 ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے اور ہر حال میں اسپین کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہمارے لیے کامیابی ہے.

دوسری جانب اسپین کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ فرنانڈو ہائیرو نے کہا ہے کہ ایران ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف گول کرنا آسان نہیں.

انہوں نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے حوالے سے ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ کارلوس قیروزکی اعلی کارکردگی کو بھی سراہا.

فرنانڈو ہائیرو نے کہا کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی جسمانی لحاظ سے بہت فٹ ہیں جس کا مشاہدہ ایران اور مراکش کے درمیان میچ میں کیا گیا.

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے مقابلوں میں ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں شامل ہیں.

 درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

یاد رہے کہ ایران کی ٹیم نے فٹ بال ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مراکش کو 1-0 سے ہرادیا تھا اور آج روسی شہر کازان میں اسپین کی ٹیم کے خلاف دوسرا میچ کھیلےگی جبکہ ایران کا تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

 

ٹیگس