Oct ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک سائنس پر اجارہ داری کے خواہاں کیوں ہیں؟ تہران میں روس، آسٹریلیا، لبنان، اٹلی اور یمن کے بین الاقوامی سائنسدانوں کی شرکت

ایران کے انسٹی ٹیوٹ فار نالج بیسڈ سائنسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سائنس پر اجارہ داری کے خواہاں ہیں کیوں کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں-

سحرنیوز/ایران:  ایران کے دارالحکومت تہران میں روس، آسٹریلیا، لبنان، اٹلی اور یمن کے بین الاقوامی سائنسدانوں کی شرکت کے ساتھ نالج بیسڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں " سائنسدانوں کے قتل کے خلاف قیام " کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انسٹی ٹیوٹ فار فنڈا مینٹل سائنسز کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے کہا ہے کہ دشمن سائنس و ٹیکنالوجی پر مکمل اجارہ داری کی تلاش میں ہے۔ 

انسٹی ٹیوٹ فار فنڈا مینٹل سائنسز کے سربراہ محمد جواد لاریجانی

محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ آج ہمیں سائنسی دہشت گردی کے رجحان کا سامنا ہے۔ واشنگٹن اور تل ابیب اس سے قبل خفیہ طور پر ہمارے سائنسدانوں کے قتل کی کارروائیاں انجام دیتے تھے لیکن حالیہ برسوں میں انہوں نے اسطرح کی دہشت گردی کو کھلم کھلا انجام دینا شروع کردیا ہے انہوں نے بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بارہ روزہ جنگ میں ہمارے عظیم سائنسداں اس وقت شہید کئے گئے جب وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ تھے۔ محمد جواد لاریجانی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ان سائنسدانوں کو ایٹم بم بنانے کے جھوٹے بہانے کے تحت شہید کیا گیا حالانکہ ایران میں رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کی بنیاد پر ایٹم بم بنانا حرام ہے۔

 

ٹیگس