ورلڈکپ فٹبال، ایران کا اگلا میچ فیصلہ کن
Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
روس میں جاری ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈکوچ کارلوس قوریز نے ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتگالی ٹیم کے خلاف ہمارا اگلا میچ، ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے میں جانے کے لئے پُل ہے.
واضح رہے کہ کل پیر 25 جون کو2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ میں ایران اور پرتگال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
فٹ بال ورلڈکپ میں ایران کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں ہسپانوی ٹٰیم کے مقابلے میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکی.
تاہم ایران نے اپنے پہلے میچ میں مراکش کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.