Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  •  کراٹے کے 3ایرانی کھلاڑی اولمپکس مقابلوں کیلئے منتخب

کراٹے کے 3ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر نوجوانوں کے اولمپکس 2018 کےمقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا.

تین ایرانی کھلاڑی 'فاطمہ خنکدار، علی رضا فرجی اور نوید محمدی اتوار کے روز کروشیا میں کراٹے کے انتخابی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ بیونس آئرس میں منعقد ہونے والے 2018 اولمپکس مقابلوں میں شریک ہوں گی.

خاتون ایرانی کھلاڑی فاطمہ خنکدار نے کراٹے کے ان مقابلوں میں اپنی اٹلی، قازقستان، مقدونیہ، لیتھوانیا، جرمنی اور ازبکستان کی حریفوں کو شکست دے کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

دوسرے ایرانی کھلاڑی علیرضا فرجی نے یوکرائن، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ازبکستان، قازقستان اور گوائٹےمالا کے حریفوں کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا.ایک اور ایرانی کھلاڑی نوید محمدی نے منعقد ہونے والے انتخابی مقابلوں میں کولمبیا، سعودی عرب، مونٹینیگرو، ناروے اور برطانیہ کے حریفوں کو شکست دے کر فائنل مرحلے میں اپنے مراکشی حریف سے شکست کھانے کے ساتھ ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

ان مقابلوں میں 84 ملکوں کے 318 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹیگس