ایران ویٹ لفٹنگ کا عالمی چمپئن
Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
ایران نے عالمی ویٹ لفٹنگ چیپئن شپ ایک بار پھر جیت لی ہے
تاشقند میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ دو ہزار اٹھارہ کے عالمی مقابلوں میں ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ہمارے نمائندے کے مطابق ویٹ لفٹنگ عالمی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں سونے کے دو، چاندی کے تین اور کانسی کے تین طمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔تاشقند میں ویٹ لفٹنگ عالمی چیپمئن شپ دو ہزار اٹھارہ میں، ازبکستان نے دوسری ، ترکی نے تیسری اور امریکا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ویٹ لفٹنگ دوہزار کی عالمی چمپئن شپ کے مقابلے ، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں چھے جولائی کو شروع ہوئے تھے اور سنیچر چودہ جولائی کو اپنے اختتام کو پہنچے ۔