جکارتہ میں 18 ویں ایشین گیمزکا آغاز، ایران کی شرکت
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی میزبانی میں 2018 کے ایشیائی کھیلوں کاآغاز ہوگیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف ٹیمیں بھی شریک ہیں
18ویں ایشیائی گیمزانڈونیشیاکے شہر جکارتہ میں گزشتہ روز سے شروع ہوئے جو 2 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے جس میں45 ملکوں کے11 ہزار کھلاڑی 40 کھیلوں کے465 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب جکارتہ میں ایشیائی کھیل منعقد ہورہے ہیں اس سے پہلے 1962 میں چوتھے ایشیائی کھیل ہوئے تھے.
یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے 275 کھلاڑیوں کے ساتھ 2014 میں 17ویں ایشیائی مقابلوں میں 21 سونے،18 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی.
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 18 ویں ایشین گیمز کا آغاز ہوگیا جس کیلئے رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائی گئی،آغاز انتہائی دلچسپ انداز میں ہوا جب صدرجوکو وائیڈوڈو کی نقالی کرنے والے ایک اداکار نے جکارتہ کی گلیوں میں موٹربائیک دوڑاتے ہوئے جیلورا بنگ کارنو اسٹیڈیم میں انٹری دی جس پر حاضرین کے نعروں سے وینیو گونج اٹھا،
بچوں نے بھی دلچسپ ایکٹ پیش کیے۔