Aug ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کبڈی کا ایشین چمپین بن گیا

ایران کی وومن کبڈی ٹیم کے بعد ایران کی مین کبڈی ٹیم نے بھی ایشیائی کھیلوں میں شاندار کاکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

انڈونیشیا میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران ایران کی مین کبڈی ٹیم سخت اور دلچسپ کھیل کے دوران جنوبی کوریا کو سولہ کے مقابلے میں چھبیس پوائنٹس سے شکست دے کر ایشین چمپیئن بن گئی۔اس سے پہلے ایران کی کبڈی ٹیم نے جاپان، پاکستان، ملائیشیا، نیپال اور انڈونیشیا کو شکست کے دیکر سیم فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی۔ ایران کی کبڈی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دیکر  فائنل میں پہنچی تھی۔درایں اثنا ایران کی وومن کبڈی ٹیم نے ایشین گیمز کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو ہرا کر چمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ایشیائی کھلیوں میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے کے بارہ، چاندی کے گیارہ اور کانسی کی آٹھ تمغے حاصل کرچکا ہے اور مجموعی طور پر اکتیس تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ایشیائی کھلیوں کے مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ ا ور پالمبانگ میں اٹھارہ اگست سے شروع ہوئے ہیں اور دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس