اییشین پیرا گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشین پیرا گیمز کے چھٹے روز ایرانی کھلاڑیوں نے دن کا آغاز دو طلائی تمغوں کے ساتھ کیا۔
ایران کی میکس ریکرو ٹیم نے جمعرات کو جاپان کے مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ایران کی میکس ریکروٹیم میں غلام رضا رحیمی اور زہرا نعمتی شامل تھیں - چین نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
چار سومیٹر کی دوڑ کے مقابلے میں بھی ایرانی کھلاڑی امید ظریف صنایع نے اپنے سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیاون سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ایشین پیرا گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ اب تک سونے کے تینتیس، چاندی کے چوبیس اور کانسی کے انتیس تمغے جیت کر تیسری پوزیش پر موجود ہے۔
تیسرا ایشین پیرا گیمز چھے اکتوبر سے جکارتا میں شروع ہوئے ہیں جو تیرہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔