عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی
برطانیہ میں جاری عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایران کی خاتون کھلاڑی مہلا مون زادہ، برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی۔
گزشتہ روز ان مقابلوں میں شریک 17 سالہ خاتون ایرانی نوجوان مہلا مومن زادہ -46 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی تمام حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہیں جہاں وہ طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے جنوبی کوریائی حریف کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔
جبکہ برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی آرمین ہادی پور نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
آرمین ہادی پور-54 کلوگرام کی کیٹیگری میں نائجر، مالڈووا اور تھائی لینڈ کے حریفوں کو شکست دی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ برطانوی شہر مانچسٹرمیں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں 150 ملکوں سے 975 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔