Nov ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں پناہ گزینوں کی ابتر صورتحال

سردی اور بارش کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص خان یونس میں پناہ لئے ہوئے بےگھر لوگ، زندگی کی بنیادی سہولیات کے فقدان، بارش اور بڑھتی سردی کے باعث اس وقت اور زیادہ تکلیف دہ صورتحال سے دچار ہوگئے ہیں۔ کچی زمین پر لگے خیموں میں جہاں بارش کا پانی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا ہوا ہے وہیں روزمرہ کی ضروریات اور خوراک کی کمی نے پناہگزینوں بالخصوص بچوں کو شدید خطرات سے دچار کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ سے جڑے امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کے مکینوں کے لئے غذائی اور دیگر لازمی اشیا پہنچانے کی راہ شدید رکاوٹیں کھڑی کئے ہوئے ہے۔

ٹیگس