Nov ۲۵, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں؟ حزب اللہ کی میزائلوں نے تل ابیب کے اڑائے ہوش

ایکسیوس نیوز سائٹ نے اپنے ذرائع سے یہ خبر دی ہے کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی کی شرائط پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، نیوز سائٹ ایکسیوس (Axios) نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس امریکی عہدیدار کے مطابق توقع ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ منگل کو اس معاہدے کی منظوری دے گی۔ Axios  نے لکھا کہ ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ عبرانی میڈیا نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ خطے میں امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے دورے کے بعد کی فضا لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کے حوالے سے مثبت ہے اور صیہونی حکومت کو بھی ضمانتیں مل چکی ہیں!

ہارتص اخبار نے اپنے مبینہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی سطح نے لبنان کے ساتھ سمجھوتے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس