کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی کامیابی، پاکستان کا دوسرا میچ
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آج 3 جون کو انگلینڈ کےخلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
اوول میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 330 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 309رنزبنا سکی اس طرح بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کردیا ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، محمد سیف الدین نے 2 جب کہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈلے پھلوایاکو، عمران طاہر اور کرس مورس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آج3 جون کو انگلینڈ کےخلاف ایسے میں کھیل رہی ہے کہ جب پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔