Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم مسلسل چوتھی بار عالمی چمپیئن بن گئی

ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم نے مسلسل چوتھی بار عالمی چمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

فیجی میں ہونے والے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران کی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے سونے کے دو، چاندی کے تین اور کانسی کی نو تمغے حاصل کیے اور مسلسل چوتھی بار پہلی پوزیشن پر رہی۔ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم اس سے پہلے سن دوہزار سولہ میں جارجیا، دوہزار سترہ میں جاپان، اور دوہزار اٹھارہ میں ازبکستان میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں بھی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔فیجی میں ہونے والے دوہزار انیس کے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں دنیا کے اڑتالیس ملکوں کے دوسو اڑتالیس کھلاڑی شریک تھے۔ ایران، امریکہ اور جاپان جیسے تین ملکوں کی ٹیمیں دس دس ارکان پر مشتمل تھیں اور انہوں نے کھیل کے تمام ایونٹس میں حصہ لیا۔

ٹیگس