ورلڈ کپ کرکٹ میں آج سری لنکا و آسٹریلیا اور افغانستان وجنوبی افریقہ آمنے سامنے
کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ورلڈکپ کرکٹ میں آج سری لنکا و آسٹریلیا اورافغانستان وجنوبی افریقہ آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ جبکہ کل آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کرویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ شاندار باولنگ کی بدولت پوری ٹیم کو صرف 212 رنز پر ڈھیر کردیا۔
انگلینڈ نے ہدف 33.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ جوئے روٹ نے 100 رنز کی باری کھیلی۔ سٹوکس 10 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گیبرائل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 جب کہ جوئے روٹ 2، کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
باولنگ کے بعد انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھی زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تجربہ کار بیٹسمین جوئے روٹ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرل نے دونوں وکٹیں حاصل کیں ان کے سوا کوئی باولر خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا۔