Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی معذور ویٹ لفٹر کے لئے عالمی مقابلوں میں  سونے کا تمغہ

ایرانی ویٹ لفٹر روح اللہ رستمی نے قزاقستان میں منعقدہ عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 80 کلوگرام کے کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا.

ایرانی ویٹ لفٹر روح اللہ رستمی نے منگل کے روز قزاقستان کے شہر نور سلطان میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں 80 کلوگرام کے کیٹیگری میں 236کلوگرام ویٹ اٹھاکر سونے کا تمغہ جیت لیا.

یاد رہے کہ رستمی نے اس سے پہلے 2008 کے امریکی مقابلوں میں ایک سونے، لندن میں 2012 کے پیرالمپک مقابلوں میں ایک چاندی اور جکارتہ میں پیرا ایشیائی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیاتھا۔

ان مقابلوں میں چینی اور مصری کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.

 پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلے 12 جولائی سے 78 ممالک کے 441 کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ قزاقستان کے شہر نورسلطان میں منعقد ہو رہے ہیں.

ٹیگس