Jul ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی نے صیہونی حکومت کے نمائندے کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

جارجیا میں فیوچرز مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی نے فلسطینیوں کی حمایت میں، غاصب صیہونی حکومت کے کھلاڑی کے ساتھ ٹینس کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ایران کے ٹینس کھلاڑی حمید رضا نداف چوتھی پوزیشن کے لیے فیورٹ تھے لیکن انہوں نے فلسطینی کاز کی خاطر ڈبل ایونٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیل میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیا۔
 فیوچرز مقابلوں کے سنگل ایونٹ میں اب ان کا مقابلہ بدھ کے روز پولش کھلاڑی سے ہو گا۔
 اس سے پہلے دو سال قبل ایران کے ٹینس کھلاڑی محسن حسین زادہ نے ترکی میں ہونے والے مقابلوں میں صیہونی حکومت کے نمائندے کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
 کھیل کے تمام عالمی مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ کسی بھی کھیل میں حصہ لینے سے گریز کرتے ہیں۔

ٹیگس