ایرانی ٹیم کی کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تہنیتی پیغام
Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی جوانوں کی قومی والیبال ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم کو بحرین میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں بحرین میں ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے عوام کی دلوں کو خوش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی نوجوانوں کی والی بال ٹیم نے بحرین میں منعقدہ 2019 ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں میں اٹلی کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔