ایران کے جوڈو کھلاڑی کا چاندی کا تمغہ
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
چین میں پولیس کھلاڑیوں کے عالمی مقابلوں میں ایران کے جوڈو کھلاڑی نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
چین کے شہر چینگڈو میں کھیلے گئے ان عالمی مقابلوں میں ایران کے علی متین نامی کھلاڑی نے سو کلو گرام سے کم وزن کے جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
پولیس کھلاڑیوں کے یہ عالمی مقابلے ہر چار سال میں ایک بار منعقد ہوتے ہیں اور اس سال یہ مقابلے چین کے شہر چینگڈو میں آٹھ اگست کو شروع ہوئے ہیں اور اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گے۔ان عالمی مقابلوں میں دنیا کے اسّی ملکوں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ان مقابلوں میں ایران کے سات کھلاڑیوں نے جوڈو، کراٹےسمیت چار کھیلوں میں حصہ لیا ہے۔