لبنانی پہلوان کا صیہونی کشتی گیر کے ساتھ لڑنے سے انکار
Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
چھیاسی کلوگرام کے وزن کے کشتی کے مقابلے میں لبنان کے پہلوان ڈومینک مائیکل ابو نادر نے قزاقستان میں ہونے والے دوہزار انیس کے عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں میں اپنے صیہونی حریف کا مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔
لبنان کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے پہلوان کو چھیاسی کلووزن کے پہلے دور کے مقابلوں میں صیہونی حکومت کے کھلاڑی کا مقابلہ کرنا تھا تاہم لبنانی پہلوان نے صیہونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کردیا اور چمپیئن شپ سے باہر ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ بہت سے کھلاڑی ، صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے اور مظلوم فلسطینیوں پراس کے جرائم کی بنا پر عالمی مقابلوں میں صیہونی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہوتے-