ایران کیلئے 2019 ساحلی کشتی مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ
Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
ایران نے قطر میں منعقدہ 2019 ساحلی کشتی مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
ایرانی پہلوان پوریا رحمانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 2019 عالمی ساحلی کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کرلیا.
رحمانی نے منگل کے روز دوحہ میں عالمی ساحلی کشتی مقابلوں کے 90 کلوگرام زمرے میں ایک سونے کے تمغے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
ایرانی پہلوان نے منعقدہ مقابلوں میں اپنے ترک حریف کو 3-0 سے شکست دے دی.
رحمانی نے مقابلوں کے دوسرے مرحلوں میں اپنے برازیلی، امریکی اور یونانی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا.
2019 عالمی ساحلی کشتی مقابلوں کا 12 اکتوبر قطری دارالحکومت دوحہ میں آغاز ہوا جس میں 97 ممالک کے 1240 کھلاڑی شریک ہیں.