ایرانی پہلوانوں نے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
ایرانی پہلوانوں نےعالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایرانی پہلوانوں محمد نخودی، کامران قاسم پور اورامیرحسین زارع نے 74، 86 اور 125 کیلو کے کیٹیگری میں عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کہ ہنگری میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والےعالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے آج بروز بدھ 30 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے۔