ایران عالمی کبڈی مقابلوں کا چمپیئن
اسلامی جمہوریہ ایران کی کبڈی ٹیم نے جنوبی جزیرے کیش میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
ایرانی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جزیرہ کیش میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے سلسلے میں کینیا کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس مقابلے کے پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے کینیا کو 8-23 سے شکست دی۔
میچ کے دوسرے آف میں بھی ایرانی کھلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22-42 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کبڈی ٹیم نے اس سے پہلے ملائشیا، ترکمانستان، تھائی لینڈ اور تائیوان کی حریفوں کو شکست دیا تھا۔
ان مقابلوں میں ایران اور کینیا کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ عالمی کبڈی مقابلوں کا 11 نومبر سے ایرانی جزیرے کیش میں انعقاد کیا گیا جس میں 13 ممالک سے آئی ہوئی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔