فری اسٹائل کشتی میں ایرانی پہلوان کی تیسری پوزیشن
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i358857-فری_اسٹائل_کشتی_میں_ایرانی_پہلوان_کی_تیسری_پوزیشن
بین الاقوامی فری اسٹائل مقابلے 7 دسمبر کو روسی شہر ولادیقفقاز میں منعقد ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی میں ایرانی پہلوان کی تیسری پوزیشن

بین الاقوامی فری اسٹائل مقابلے 7 دسمبر کو روسی شہر ولادیقفقاز میں منعقد ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان امیر حسین زارع نے روس میں منعقدہ بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کےمقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں ایران سے امیر حسین زارع نے 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں روس اور ازبکستان کے حریفوں کیخلاف میچ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

وہ کوارٹر مرحلے میں روسی حریف کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکے تاہم اپنے امریکی حریف کو 0-10 کے نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔