ایران عالمی روایتی کشتی کا میزبان
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
ایران عالمی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان شمالی کے گورنر محمد علی شجاعی نے پیر کے روز بجنورد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ایرانی شہر بجنورد عالمی روایتی کشتی کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ شہر بجنورد 18 سے 22 جنوری تک بین الاقوامی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور توقع کی جاتی ہے کہ 45 ممالک ان مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ اب تک 16 ممالک نے اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ 86 ممالک روایتی کشتی ( ورزش زورخانہ) کی فیڈریشن کے رکن ہیں.