ایران جونیئرایشیائی باسکٹ بال مقابلوں کا میزبان
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے عیسوی سال 2020 کے دوران کھیلوں کے کئی عالمی اور ایشیائی مقابلے منعقد ہوں گے۔
ایشین باسکٹ بال کنفیڈریشن کے مطابق، ایران ایشیائی جونیئر باسکٹ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا.
ایشین جونیئر باسکٹ بال چیمپین شپ اور انڈر 17 ورلڈ کپ کوالیفائی کے مقابلے مئی کے مہینے میں 16 ٹیموں کی شرکت کے ساتھ ایران میں منعقد ہوں گے.
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان شمالی کے گورنر محمد علی شجاعی نے پیر کے روز بجنورد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ ایرانی شہر بجنورد عالمی روایتی کشتی کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ شہر بجنورد 18 سے 22 جنوری تک بین الاقوامی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور توقع کی جاتی ہے کہ 45 ممالک ان مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ اب تک 16 ممالک نے اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔