Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • چلی کراٹے مقابلوں کا ایران چیمپیئن

ایران کی قومی کراٹے ٹیم چلی میں کراٹے چیمپیئن بن گئی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم نے چلی میں کراٹے چیمپیئن شپ مقابلوں میں پانچ سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ایرانی ٹیم نے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں  سونے کے 5 اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ۔  ترکی نے سونے کے 4 چاندی کے 3 اور کانسی کے 5 تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اٹلی نے سونے کے 2 اور چاندی کے ایک تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ .

کراٹے پریمیر لیگ کا پہلا مرحلہ 10 سے 12 جنوری تک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں منعقد ہوا جس میں 65 ممالک سے 466 کھلاڑیوں نے حصہ لیا .

 

ٹیگس