ایرانی ویٹ لفٹروں کی پہلی اور دوسری پوزیشن
Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نوجوان ویٹ لفٹروں نے تاشقند میں منعقدہ ایشیایی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹرعلیرضا اسفندیاری نے 102 کلوگرام کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 325 کلوگرام وزن اٹھاکر 3 طلائی تمغے حاصل کئے۔اس کے علاوہ ایران کے دوسرے کھلاڑی امیر رضا محمد نیا نے بھی 102 کلوگرام کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 302 کلوگرام وزن اٹھا کر 3 چاندی کے تمغے حاصل کئے۔
ان مقابلوں میں چینی کھلاڑی نے291 کلوگرام وزن اٹھا کر 3 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
ایشیائی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے 15 کو فروری کو ازبکستان کے دارالحکوکت تاشقند میں شروع ہوئے۔