Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں ایران کیلئے سونے کا تمغہ

ایران کے ویٹ لفٹر نے 370 کلوگرام وزن اٹھاکر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لفٹر سہراب مرادی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ مغربی ایشیائی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 کلوگرام کی کیٹگیری میں مجموعی طورپر 370 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر ایک طلائی تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔

واضح رہے کہ مغربی ایشیائی ویٹ لفٹنگ 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپیک کیلئے کوالیفائی مقابلے ہیں۔

ٹیگس