Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فٹ سال ٹیم، ایشیا میں‎ سرفہرست

فٹسال ورلڈ رینکنگ ویب سائٹ نے جمعرات کے روز دنیا کی قومی فٹ سال ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران تجارتی ،اقتصادی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ اس لئے فٹسال ورلڈ رینکنگ ویب سائٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ سال ٹیم گزشتہ مہینوں کی طرح ایشیائی ٹیموں کے درمیان پہلی نمبر اور دنیا میں چھٹویں نمبر پر ہے.

 فٹسال ورلڈ رینکنگ ویب سائٹ کی تازہ ترین رینکنگ سے متعلق رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے 1603 پوانٹس کے ساتھ ایشیا کی پہلی پوزیشن اور دنیا کی چھٹویں پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی قومی فٹ سال ٹیم ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ہے اور اگر فتح حاصل کرلے تو 2020 کے فٹ سال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس