ایران عالمی ٹائیکوانڈو کے مقابلوں کا میزبان منتخب
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران 2021 میں منعقدہ تین اہم بین الاقوامی تکواندو مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کی ٹائیکوانڈو یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کو 2021 میں منعقدہ اے ایف سی صدارتی کپ کے پانچویں راؤنڈ، ایشین اوپن کے چوتھے راؤنڈ اور ایشین کلب کپ کے 11 ویں راؤنڈ کی میزبانی کیلئے چن لیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران نے 2019ء میں ورلڈ کپ، ایشین کلبز کپ اور فجر کپ کی میزبانی کی اور 2020 میں اس کو تیسرے ایشین اوپن (جی ون) اور ایشین کلبز کپ (جی ون) کے دسویں راؤنڈ کی میزبانی کرنے کیلئے چن لیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے ان مقابلوں کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔