مصر؛ رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی نے بازی ماری
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
مصر میں ہونے والے رائفل شوٹنگ کے مقابلے میں ایران کی خاتون کھلاڑی نے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔
رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی آرمینا صادقیان نے فرسٹ پوزيشن حاصل کرلی۔
اطلاعات کے مطابق ائرگن مقابلوں میں مختلف ملکوں کی 51 لڑکیوں نے حصہ لیا اور آرمینیا صادق نے میدان مارلیا۔ ہندوستان اور یوکرائن کی کھلاڑی باالتریب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
واضح رہے کہ رائفل شوشوٹنگ کے مقابلوں میں جو رواں ماہ کی 9 تا 10 تاریخ تک مصر کی میزبانی میں انجام پارہے ہیں، دنیا کے 17 ملکوں
کے 220 کھلاڑی شریک ہیں۔