Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے درمیان کرکٹ کے کھیل میں تعاون

ایران کی وزارت کھیل اور افغان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ایک نشست میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں منعقدہ اس نشست میں طے پایا ہے کہ ایران کے آزاد علاقے چابہار میں کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس نشست میں ایران کی وزارت کھیل کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر فرشید طہماسبی نے کہا کہ ایران میں افغان فریق کے تعاون سے کرکٹ کی ایک سائنسی اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔

افغان کرکٹ فیڈریشن کے مشیر شمس الحق شمس نے بھی اس نشست میں کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں منصوبہ بندی سے متعلق ایران کے ساتھ رابطوں پر اپنے ملک کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور افغانستان کی قوموں کی مشترکہ ثقافت کی بنیاد پر نوروز کپ کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس