Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۶ Asia/Tehran
  • کشتی ٹاپ ٹین لسٹ میں ایرانی پہلوانوں کے نام شامل

ایرانی پہلوانوں نے کشتی کی عالمی درجہ بندی کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنا لی ہے۔

کشتی کی عالمی فیڈریشن نے ٹوکیو اولمپک میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق درجہ بندی کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایران کے یداللہ محبی ایک سو پچیس کلوگرام وزن میں انیس پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

اس ایونٹ میں جارجیا، ترکی اور یوکرین کے کھلاڑی پوائنٹ کی بنیاد پر بالترتیب پہلے،  دوسرے اور تیسر نمبر پر ہیں۔   

چھیاسی کلوگرام کے ایونٹ میں ایرانی کھلاڑی حسین یزدانی بہترین پوزیشن پر کھڑے ہیں اور ساٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں۔

کشتی کی عالمی فیڈریشن کے مطابق المپک کھلاڑیوں کی اس درجہ بندی میں، دوہزار انیس کے نور سلطان مقابلوں، دوہزار بیس کے اٹلی میں ہونے والے بین الاقوامی "پلیکونے" مقابلوں، بین البراعظمی مقابلوں، اور حال ہی میں پولینڈ میں ہونے والے پیتلا سنکسی مقابلوں کے نتائج کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس