Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی

الماتی میں منعقدہ 31 ویں ایشین کریگو رومن کشتی مقابلوں میں تین طلائی تمغے ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کرلئے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، قازقستان کے شہرالماتی میں منعقدہ 31 ویں ایشین کریگو رومن کشتی مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے۔

ان مقابلوں کے پہلے دن ایرانی پہلوان "پژمان پشتام" نے 77 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔

دوسرے ایرانی کھلاڑی "ناصر علی زادہ" نے 87 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل راونڈ میں اپنی پوری مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ، ایران سے "علی اکبر یورسفی" نے 130 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں اپنے قازقستان کے حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی پہلوانوں "میثم دلخانی" اور "پوریا دادمرز" نے بالترتیب 63 اور 55 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس