Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوان ایشین چیمپئن

کشتی کی ایرانی ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسی کے تین تمغے حاصل کر کے قزاقستان میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کشتی کے یہ مقابلے قزاقستان کے شہر المآتی میں منعقد ہوئے اور ایرانی ٹیم نے سونے کے چار، چاندی کے دو اور کانسی کے تین تمغے حاصل کر کے  ایشیائی مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں پژمان پشتام، ناصر علیزادہ، مہدی بالی اور علی اکبر یوسفی نے ستتر، ستاسی، ستانوے اور ایک سو تیس کلو گرام کے مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ ساٹھ اور ترسٹھ کلو گرام کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں مہدی محسن نژاد اور میثم دلخانی نے چاندی کے تمغے حاصل کئے اور پچپن، سڑسٹھ اور بہتر کلو گرام کے مقابلوں میں پویا دادمرز، حسین اسدی اور امین کاویانی نژاد نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں ایران کی ٹیم نے ایک سو چورانوے پوائنٹ حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ قزاقستان اور قرقیزستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ٹیگس