سونے کا تمغہ ایرانی ویٹ لفٹر کے نام
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
ایرانی ویٹ لفٹر کیانوش رستمی نے، ازبکستان میں جاری ایشیائی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ایرانی کھلاڑی کیانوش رستمی نے ایک جست میں ایک سو سڑسٹھ کلو وزن اٹھا کر شائقین کی داد حاصل کی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا، بعد ازاں انہوں نے دو جست میں دوسو چھے کلو وزن اٹھا کر چاندی کا ایک اور تغمہ حاصل کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر تین سو تہتر کلو وزن اٹھانے کا ریکارڈ قائم کرکے اس ایونٹ کا سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے سترہ اپریل سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہوئے ہیں۔