Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ایشین چمپین لیگ، پرسپولیس نے گوا کو ناکو چنے چبوا دیے

ایران کے پرسپولیس فٹبال کلب نے شاندار اور قابل دید کیھل کا مظاہرکرتے ہوئے ہندوستان کے گوا کلب کو چار گول سے شکست دے دی۔

جمعے کی شب گوا میں کھیلے گئے ایشیائی لیگ کے ایک خوبصورت میچ میں، ایرانی ٹیم پرسپولیس کھیل پر پوری طرح حاوی رہی اور گوا فٹبال کلب کی دفاع لائنوں کو متعدد بار درھم برہم کرکے رکھ دیا۔ 

ایران کے شہریارمغانلو نے کھیل کے چوبیسویں منٹ  میں، مہدی ترابی نے پنتالیسویں منٹ میں ، عیسی آل کثیر نے سینتالیسویں منٹ میں، اور کمال کامیابی نے اٹھاون ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے گول کیے ۔

گوا کلب کے خلاف اس شاندار فتح کے بعد ایرانی ٹیم پرسپولیس بارہ  پوائنٹ کے ساتھ  اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگئی ہے۔ ایشین چیمپینس لیگ کے پانچویں گروپ کے میچ ان دنوں ہندوستان کی میزبانی میں ہو رہے ہیں اور اس میں قطر کے  الریان اور متحدہ عرب امارات کے الوحدہ کلب بھی شریک ہیں۔    

 اس سے پہلے قطر کے  الریان کلب نے متحدہ عرب امارات کے الوحدہ کو  ایک گول سے شکست دیکر سات پوائنٹ حاصل کیے تھے۔ ایشن چیمپینس لیگ کا اگلا میچ پیر کو ایران کے پرسپولیس  اور متحدہ عرب امارات کے الوحدہ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشین چمپینس  لیگ کے گروپ ای کی ،  اب تک درجہ بندی کے مطابق، ایران کا پرسپولیس کلب بارہ  پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے، جبکہ الوحدہ سات پوائنٹ کے ساتھ دوسرے ، گوا دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے  اور الریان  ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں۔

ٹیگس